بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا؛ امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا

بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، تاہم امریکا کے ساتھ تجارت پر بھارت پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) سے متعلق سخت معاشی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے مؤقف میں کہا کہ ٹیرف کے حوالے سے بھارت کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا، بھارت بھی برکس کا رکن ہے وہ بھی 10 فیصد ٹیرف کے دائرے میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ برکس کا قیام ہمیں نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے،اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں: مضبوط بھارتی معیشت کے دعوئوں کاجنازہ نکل گیا، تیزی سے تنزلی کی طرف گامزن
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ناکام پالیسیوں کی بدولت بھارت کو سفارتی اور معاشی میدان میں ہزیمت کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب برکس ممالک ڈالر کے مقابلے میں متبادل مالیاتی نظام پر کام کر رہے ہیں، جسے واشنگٹن اپنے عالمی مفادات کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News