Advertisement

بھارت کے سر پر مزید امریکی ٹیرف کی لٹکتی تلوار ، ٹرمپ کس چیز کے منتظر؟

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار ہقین دہانی سے مکرگئی

بھارت کے سر پر مزید امریکی ٹیرف کی لٹکتی  تلوار ، ٹرمپ کس چیز کے منتظر؟۔ امریکی وزیر خزانہ نے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ٹرمپ پہلے ہی مودی حکومت کے رویے سے ناراض ہیں ، ایسے میں بھارتی اقدامات انہیں مزید آگ بگولا کررہے ہیں۔

ایسے ماحول میں اسکاٹ بیسنٹ نے نے بھارت کو صاف صاف آگاہ کردیا کہ امریکا کیا کرنے والا ہے ۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے  بھارت کوخبردارکیا ہے کہ روسی صدرمذاکرات ناکام ہوئے توامریکا کیا کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کااطلاق بھی ہو جائے گا۔

ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہو جائےگا۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت پر مزید اضافی ٹیرف کا انحصار ٹرمپ اور پیوٹن مذاکرات کے نتائج پر ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کل(جمعے کو)الاسکا میں ہوگی۔ جو 2021 کے بعد موجودہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version