امریکا میں انتخابی مہم کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی

امریکا میں انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدوار ملعونہ ویلنٹینا گومیز نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والی ٹیکساس کی امیدوار ملعونہ ویلنٹینا گومیز نے اپنی انتخابی مہم کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کرکے ناپاک جسارت کی جس پر امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انتخابی ویڈیو میں ملعونہ ویلنٹینا گومیز نے نہ صرف قرآن پاک کو نذر آتش کیا بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متنازع ریمارکس بھی دیے۔
ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’ٹیکساس کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ 57 اسلامی ممالک میں واپس چلے جائیں‘‘۔
یہ اقدام امریکا میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب رواداری کے اصولوں کے خلاف تصور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ اسلاموفوبیا کو ہوا دینے اور انتخابی مقاصد کے لیے نفرت انگیزی کو فروغ دینے کی واضح کوشش ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں نے اس پر شدید ردعمل دیا ہے جب کہ انسانی حقوق کے کارکنوں نے امریکی حکومت سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

