Advertisement

نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کو تاریخی اور روحانی مشن قرار دے دیا

گریٹراسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے خطرہ ہے،اسلامی ممالک کا انتباہ

نیتن یاہو نے گریٹراسرائیل کوتاریخی اور روحانی مشن قراردے دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہناہے کہ یہ ہماری نسلوں کا مشن ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نسلوں نے یہاں آنے کا خواب دیکھا اور نسلیں آئندہ بھی یہاں آئیں گی۔

نیتن یاہو کاکہناتھاکہ اگر آپ پوچھیں کہ کیا میں ایک تاریخی و روحانی مشن پر ہوں، تو جواب ہے: بالکل ہاں۔

 انہوں نے کہاکہ گریٹر اسرائیل” کا مطلب صرف موجودہ اسرائیل نہیں بلکہ وہ تمام علاقے ہیں جنہیں اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ میں فتح کیاتھا۔

نیتن یاہو کاکہناتھاکہ یہ ماضی کے خوابوں کی تعبیر اور مستقبل کی رہنمائی ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان سے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑ گئی۔

علاوہ ازیں صیہونی آرمی چیف نےغزہ پرمکمل قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ فوجی سربراہ نے آپریشنل فریم ورک کی توثیق کردی ۔

اس منصوبے پر اسرائیلی فوجی سربراہ نے اپنے ہی وزیراعظم نیتن یاہو کی شدید مخالفت کی تھی۔

یہ منظوری  بدھ کو جنرل اسٹاف فورم، اندرونی سلامتی ایجنسی اور دیگر سینئر کمانڈرز کے اجلاس میں دی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا۔ وفد کا مقصدمصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر ابتدائی بات چیت ہے۔

یہ مذاکرات خطے میں جاری انسانی المیے اور بین الاقوامی دباؤ کے تناظر میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیتن یاہوکی غزہ پرفوجی قبضے کے منصوبے کو ٓرمی چیف،موسادسربراہ اورمشیرسلامتی نے مسترد کردیاتھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version