اسرائیل غزہ پر قبضے کی کوششوں سے باز آ جائے، پاکستان اور چین کا سلامتی کونسل میں واضح انتباہ

اسرائیل غزہ پر قبضے کی کوششوں سے باز آ جائے،پاکستان اور چین کا واضح انتباہ۔ دونوں ممالک کے مندوبین نے اسرائیل کاغزہ پر قبضے کامنصوبہ اشتعال انگیزی قرار دیدیا۔
انہون نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔
غزہ کی صورتحال پراقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخارنے اپنے خطاب میں کہاکہ
غزہ میں نسل کشی روکنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم ہونے چاہییں۔
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے حالیہ اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
اسرائیل غزہ پرقبضے کی کوشش اورکشیدگی بڑھانے سے بازآجائے،چینی مندوب
علاوہ ازین چین نے بھی اسرائیل کی جانب سےغزہ پرقبضے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کااعلان کیاہے۔
چینی مندوب فوکانگ نے کہاکہ غزہ فلسطینی عوام کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہی زندگیاں بچانے،یرغمالیوں کی رہائی کاراستہ ہے۔
ان کاکہناتھاکہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کےتسلسل سے مزید ہلاکتیں ہوں گی،اسرائیل کشیدگی بڑھانے سے بازآجائے۔
چینی مندوب نے کہاکہ اسرائیلی فوری طورپرغزہ میں فوجی کارروائیاں ختم کرے۔ ان کاکہناتھاکہ اسرائیل کی جانب سے انسانی امدادکو ہتھیار بنانا ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
اجلاس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حماس کوختم کرنا اب ناگزیر ہو چکا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

