Advertisement

بھارتی معیشت پرایٹمی حملہ،ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

ٹرمپ کی بھارت سے بڑھتی ہوئی ناراضی کی اصل وجہ کون سی شخصیت ہے؟

بھارتی معیشت پرایٹمی حملہ،ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر کے اعلان نے بھارتی معیشت کا بھٹا بٹھا دیا۔

بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 50  فیصد ٹیرف کا اعلان کیاگیا۔

امریکی صدر روس سے تیل کی خریداری پر بھارت سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ عالمی میڈیا میں اس بات کی متواتر نشاندہی بھی کی جارہے ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

Advertisement

بیان میں کہا گیاکہ ٹرمپ نے بھارت پرمزید25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط بھی کردیے۔ جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ممالک میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہناتھاکہ بھارت نے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی عائد کی ہوئی ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے دفاعی سازوسامان اور توانائی خریدنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار ہے، جو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ بھارت پر ٹیرف کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک روزقبل ٹرمپ نے  آئندہ 24 گھنٹوں میں اضافی درآمدی محصولات عائدکرنے کا اعلان کیا تھا۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پر نافذ 25 فیصد ٹیرف کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version