یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی ۔ قطر پر حملہ اسرائیل کو مہنگا پڑ گیا،عرب ممالک سے دوریاں بڑھنے لگیں۔
گزشتہ روز اسرائیل نے دوحہ میں مبینہ طور پرحماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملہ کیاتھا۔
حملے نے ان عرب ممالک سے بھی اسرائیل کی دوریاں بڑھا دیں جو کسی حد تک اسرائیل سے دوستانہ تعلق بنائے ہوئے تھے۔
ایسا ہی کچھ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ یو اے ای نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ایئر شو میں اسرائیلی دفاعی کمپنوں پرپابندی لگا دی ہے۔
کہا جارہاہے کہ یو اے ای کی جانب سے یہ پابندی دراصل اسرائیل کے دوحہ پر کیے گئے فضائی حملے کا ردعمل ہے۔
The UAE banned Israeli defense companies from the Dubai Airshow 2025 (Nov 17–21), citing “security concerns.”
Israeli officials believe it’s retaliation for Israel’s September 9 airstrike on Hamas leaders in Doha. pic.twitter.com/uctYPfLs5S
— Clash Report (@clashreport) September 10, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News