Advertisement

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت ۔ شہداکو نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نمازِ جنازہ دوحہ کی مرکزی جامع مسجد مں ادا کی گئی۔ اعلیٰ حکومتی شخصیات، متاثرہ خاندانوں کے افراد اور بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز جنازہ  میں شرکت کی۔

شرکانے شہداکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

شرکا نےغزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ قطری حکام نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی شناخت مکمل کرلی گئی۔

شہدا کی تدفین مقامی قبرستانوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی  گئی ۔ قطری حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Advertisement

شہدا میں کون کون شامل ہیں ؟

شہدامیں حماس کے اعلیٰ ترین رہنما الخلیل الحیا کے بیٹے ھمام،الخلیل الحیا کے دفترکے انچارج جہادلبد اور 3 باڈی گارڈز عبد اللہ عبدالواحد، مومن حسنون، اور احمد المملوک شامل ہیں۔

قطری سیکیورٹی ادارے کے ایک اہلکارسعد محمد الحمیدی بھی شہدا  شامل ہیں جنھیں قطری پرچم میں دفن کیا گیا۔

جبکہ بقیہ کو فلسطینی پرچم کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version