یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ

برسلز: سائبر حملے سے یورپ کے بڑے ایئرپورٹس متاثر ہوگئے جب کہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کچھ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
یورپ کے بڑے ایئرپورٹس پر سائبر حملے نے فضائی آپریشنز کو متاثر کردیا۔ لندن ہیتھرو سمیت برسلز اور برلن ایئرپورٹس پر چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز بند ہونے سے پروازوں میں تاخیر اور کئی کی منسوخی دیکھنے میں آئی۔
ہیتھرو، برسلز اور برلن ایئرپورٹس متاثر
ہفتہ کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ کولن ایئرو اسپیس کے فراہم کردہ سسٹمز میں تکنیکی رکاوٹ آئی ہے جس کے باعث مسافروں کو چیک اِن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برسلز اور برلن ایئرپورٹس نے بھی سائبر حملے کے اثرات کی تصدیق کی ہے۔
کمپنی کی اصل مالک آر ٹی ایکس کے مطابق مسئلہ صرف الیکٹرانک چیک اِن اور بیگیج ڈراپ تک محدود ہے جسے فوری طور پر سنبھالا جا رہا ہے۔
برسلز ایئرپورٹ کے مطابق اب تک 10 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ اوسطاً ایک گھنٹے کی تاخیر سامنے آئی ہے۔
ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کا ردعمل
ڈیلٹا ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ متبادل طریقہ اپنا کر انہوں نے اپنی پروازوں پر اثرات کو کم سے کم کیا ہے۔
برلن ایئرپورٹ نے مسافروں کو لمبی قطاروں سے خبردار کیا جبک ہ فرینکفرٹ اور زیورخ ایئرپورٹس نے کہا کہ ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ برطانیہ کی ایزی جیٹ نے اعلان کیا کہ اس کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کی وضاحت
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہیڈی الیگزینڈر کہتی ہیں کہ وہ صورتحال پر مسلسل اپ ڈیٹس لے رہی ہیں اور حکام معاملے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News