Advertisement

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آسٹریلوی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جن کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

یہ قانون 10 دسمبر سے نافذالعمل ہوگا اور جن پلیٹ فارمز نے اس پر عمل نہ کیا، انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای سیفٹی کمیشن کی رہنمائی

ای سیفٹی کمیشن نے کمپنیوں کے لیے رہنمائی دستاویز اور سیلف اسیسمنٹ ٹول جاری کیا ہے تاکہ وہ طے کرسکیں کہ ان کی سروسز اس قانون کے دائرے میں آتی ہیں یا نہیں۔

Advertisement

تعلیمی، صحت، پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ یا آن لائن گیمز کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

متاثر ہونے والے پلیٹ فارمز

فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس قانون سے براہِ راست متاثر ہوں گے۔

نئے قانون کے تقاضے 

قانون کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو لازمی ہوگا کہ 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس شناخت کرکے بند کریں اور اکاؤنٹ حذف کرنے پر متعلقہ صارف کو مطلع کریں۔

نابالغ صارفین کو دوبارہ رجسٹریشن سے روکیں، چاہے وہ وی پی این یا دیگر طریقوں سے پابندی توڑنے کی کوشش کریں۔

Advertisement

اگر کسی بالغ صارف کا اکاؤنٹ غلطی سے حذف کیا جائے تو اسے اپیل کا حق دیا جائے۔ عمر کی تصدیق کے لیے صرف سرکاری شناختی کارڈ پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ متعدد طریقے استعمال کیے جائیں گے۔

صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے بجائے صرف تصدیقی طریقہ کار کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

محدود رسائی برقرار

پابندی کے باوجود 16 سال سے کم عمر بچے لاگ ان کیے بغیر عوامی مواد دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح فیملی ڈیوائسز کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کرنا بھی ممکن رہے گا جس کی وجہ سے نفاذ مزید مشکل ہوسکتا ہے۔

والدین اور سرپرستوں کا کردار

اس فریم ورک میں والدین اور سرپرستوں کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی اور رہنمائی میں زیادہ کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ای سیفٹی کمیشن جلد ہی خاندانوں کے لیے اضافی رہنمائی مواد بھی جاری کرے گا۔

Advertisement

عملدرآمد اور ردِعمل

سوشل میڈیا کمپنیاں فوری طور پر اکاؤنٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر نابالغ صارفین کو نشان زد کرنا شروع کریں گی۔ حکومت نے کوئی خاص ٹیکنالوجی متعین نہیں کی، اس لیے نفاذ کے طریقے ہر پلیٹ فارم پر مختلف ہوسکتے ہیں۔

کمیونیکیشنز منسٹر انیکا ویلز کا کہنا ہے کہ یہ قانون مقررہ وقت پر نافذ ہوگا اور پلیٹ فارمز کے لیے عدم تعمیل کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version