سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے

سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے۔
سعودی مفتیِ اعظم کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجد الحرام، مسجد نبوی اور ملک بھر کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بطور مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب میں مذہبی اختیار کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز تھے، وہ مکہ مکرمہ میں مقیم اسلامی عالم تھے اور سلفی مسلمانوں کی وسیع عالمی تحریک کے نمایاں مذہبی رہنما کے طور پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News