Advertisement

عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم

عالمی برداری دوہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم

عالمی برداری دوہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے ۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے اسرائیل کوسختی سے روکا جائے۔

یہ بات انہوں نے  اسلامی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس سے قبل ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کرکے انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

اتوار کو دوحہ میں قطری وزیراعظم کی زیر صدارت وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں عرب و اسلامی رہنماؤں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے لیے مسودہ اعلامیہ پر غورکیاگیا۔

اس اجلاس میں 9 ستمبر کو قطر میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے پر بات کی جا رہی ہے۔ جس نے دوحہ میں مقیم کئی حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

اس اجلاس میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔جن میں سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملے کو جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version