غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس

غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہوچکیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا کے بڑھتے ہوئے بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاسالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا۔ یہ بات انتونیو گوتریس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 80 سال پہلے درجنوں ممالک نے امن کے انتخاب کے لئے اقوام متحدہ کو جنم دیا ۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن کے لیے ہے جو انسانیت کی بقا کیلئے ایک عملی حکمت عملی کے طور پرہے۔
ان کاکہناتھاکہ وہ اصول جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی آج محاصرے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امن اور ترقی کے ستون بے حسی، عدم مساوات اور سزا سے استثنیٰ کے بوجھ تلے لرز رہے ہیں۔
فیصلہ کرنا ہوگا ہم کیا چاہتے ہیں ؟ گوتریس نے سلامتی کونسل کی موجودہ حیثیت پر بھی سوال اٹھا
انہوں نے کہاکہ کہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جو غیر ذمے دارانہ خلفشاراورمسلسل انسانی تکالیف سے عبارت ہے۔
انہوں نے رکن ممالک سے سوال کیا ہم کس طرح کی دنیا تعمیر کرنا چاہتے ہیں؟ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کے جواب میں غزہ کے معصوم عوام کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی صلاحیتوں کو “کمزور” کرنے کی منظم کوششیں کی جاری ہیں۔ گوتریس نے سلامتی کونسل کی موجودہ حیثیت پر بھی سوال اٹھایا۔
انہوں نے بالواسطہ طور پر امریکااور روس کی جانب سے بار بار ویٹو پاور کے استعمال کو نشانہ بنایا جس نے غزہ اور یوکرین کی جنگوں میں عالمی ادارے کے کردار کو محدود کر دیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News