10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ

10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ۔ سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ نے کہاکہ بھارت کے ساتھ 46 منٹ کی جنگ نے پاکستان کی قسمت بدل دی۔
یہ بات انہوں نے لندن میں بول نیوز کے نمائندے چوہدری تبریزعورہ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے بعد یو اے ای سے معاہدہ پائپ لائن میں ہے۔ ان کا کہناتھاکہ کئی ممالک سعودی معاہدے کے بعد پاکستان سے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ڈاکٹر ساجد تارڑنے کہاکہ نومبر میں مڈل ایسٹ کی اہم شخصیت پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جلد امریکاکا دورہ کریں گے۔
ان کاکہناتھاکہ دورہ امریکاکے دوران مزید دفاعی معاہدے متوقع ہیں۔ڈاکٹر ساجد تارڑوزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی واضح نظر آ رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News