خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ

خواہش ہے کہ ترکیہ اب روس سے تیل خریدنا بند کردے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو دنیا کی قابلِ احترام شخصیت قراردیدیا۔
یہ بات انہوں نے ترک صدر سے دو بدو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صدر طیب اردوان کا واشنگٹن پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
Trump on Turkish President Erdogan:
He is a highly respected man. He is respected throughout the world.
AdvertisementHe built a powerful military, he uses a lot of our equipment. pic.twitter.com/FPazPUxVbb
— Clash Report (@clashreport) September 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ صدر اردوان نے ترکیہ کی ایک طاقتور فوج بنائی ہے،امریکی ساختہ آلات کا وسیع استعمال کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ترکیہ ایف-35 اور ایف-16 طیارے خریدنا چاہتا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ان کا کہناتھاکہ مذاکرات اچھے رہے تو ترکیہ پر پابندیاں فوراً ہٹا سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔
Trump:
Both Putin and Zelensky respect Erdogan. Everybody respects Erdogan. I really respect Erdogan.
He can have a big influence on Ukraine war if he wants to, but he prefers being neutral. pic.twitter.com/ON6SnpgKY0
— Clash Report (@clashreport) September 25, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News