Advertisement

اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس

اسرائیل نے دوحہ پر حملے کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کردیاتھا ، ترجمان وائٹ ہائوس

اسرائیل نے دوحہ پر حملے کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کردیاتھا ۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کردی۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہناتھاکہ اسرائیل نے دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے سے آگاہ کردیاتھا۔

کیرولین لیوٹ نے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ کو اعتماد میں لے لیاگیاتھا۔ انہوں نے  کہا اسرائیلی کارروائی سے امریکی حکام مکمل طور پر آگاہ تھے۔

یہ بات انہوں نے وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران کہی تھی  اور واضح کیا کہ امریکا حملے سے مکمل آگاہ تھا۔

ترجمان نے کہاکہ قطر پر حملہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ تھا،ٹرمپ نے قطرمیں اسرائیلی حملےکی منظوری نہیں دی تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ امریکی صدرٹرمپ نےقطرکے امیر سے بات کی ہے،انہوں نے یقین دلایااسرائیل حملے نہیں دہرائےگا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ حماس کوٹرمپ کی وارننگ اوردوحہ میں اسرائیلی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر فضائی حملہ کرکے حماس قیادت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version