ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا

ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا۔ عالمی انعام نام کیے جانے پر ان کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا۔
ان کا کہناتھاکہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ وینزویلا کے شہریوں کی جدوجہد کا بڑا اعتراف ہے۔ماریہ نے کہاکہ ہم فتح کے قریب ہیں، وینزویلا کی آزادی اور جمہوریت کے لیے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی عوام اور جمہوری قوتوں کی مدد درکارہے۔
ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔
ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیزاوروریٹیا سے ہو رہی تھی۔ وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماریا کورینا ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔
“Oh my God I have no words… I hope you understand this is a movement. This is a achievement of a whole society” así reaccionó Maria Corina Machado cuando desde Oslo le anunciaron el premio Nobel de paz. ¡Grande! pic.twitter.com/yneaQskom9
— Diana Coronado (@lacoronadation) October 10, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News