’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم

’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پرحملہ تصورہوگا،ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
قطر نے غزہ امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ کو قطر اور پھر اسرائیل کے دورے پر بھیجا تھا۔
جس کے بعد قطر نے ثالثی کے کردار نبھانے کے لیے ہامی بھری تھی۔
یہ معاہدہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔
ٹرمپ نے ڈرامائی طور پر قطر کے لیے امریکی سلامتی کے وعدوں کو بڑھاتے ہوئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔
امریکاقطر کی سرزمین، خودمختاری، یا اہم انفرااسٹرکچر پر کسی بھی مسلح حملے کو امریکاکے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے گا۔
اس طرح کے حملے کی صورت میں امریکاتمام قانونی اور مناسب اقدامات اٹھائے گا۔ ان میں سفارتی، اقتصادی اور اگر ضروری ہوا تو فوجی تعاون بھی شامل ہے۔
قومی سلامتی سے متعلق ایسی ہی یقین دہانیاں صدر ٹرمپ نے امیرِ قطر کو بھی کرائی تھیں۔ آج ایک نئے ایگزیکیٹو آرڈر جاری پر بھی دستخط کردیئے۔
⚡️BREAKING AND UNUSUAL
President Trump officially signs an executive order that makes any attack on Qatar a threat to the security of the United States!
AdvertisementThe White House confirms: “The measures include diplomacy, economics, and even military.”
-: Something is happening here..… pic.twitter.com/lGEsILidhO
— RussiaNews (@mog_russEN) October 1, 2025
اس ایگزیکیٹو آرڈر میں کہا گیا کہ اگر قطر دوبارہ کسی بیرونی حملے کا نشانہ بنا تو امریکا نہ صرف اس کا دفاع کرے گا بلکہ جوابی فوجی کارروائی بھی کرے گا۔
ایگزیکٹو آرڈر میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور قطر قریبی تعاون، مشترکہ مفادات اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات سے جُڑے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ قطر ایک پُرعزم اتحادی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بیرونی خطرات کے پیشِ نظر امریکا قطر کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب قطر پر ہونے والا کوئی بھی حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس کی قیادت کے مشاورتی اجلاس پر حملے میں 6 افراد شہید ہوگئے تھے ۔ جن میں سے ایک قطری گارڈ تھا۔
NEW: As part of efforts to end the Gaza war and as compensation to Qatar for the Israeli strike in Doha, Trump signed an executive order dramatically boosting US security commitments to Qatar:
Advertisement“The United States will regard any armed attack on Qatar’s territory, sovereignty, or… pic.twitter.com/Rm7hRgXm45
— Clash Report (@clashreport) October 1, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News