ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا

ساؤتھ کوریا میں منعقد ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا۔
سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا دعوی ایک بار پھر دہرا دیا۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں دورانِ تقریر ٹرمپ کے مودی پر طنزیہ وار سے بھارت امریکہ تعلقات میں تناؤ کی نئی لہر پیدا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رُوٹھے ٹرمپ کو منانے کیلیے مودی سرکاری نے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے۔
ٹرمپ نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا “نہیں، ہم لڑیں گے!‘‘ میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟
ٹرمپ کے حالیہ تبصرے نے بھارت امریکہ تعلقات میں گہری دراڑ اور مودی کے دوغلے پن کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

