مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ایسے امن عمل کا حصہ بننے پر انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ غزہ کا معاہدہ اسرائیل کے لیے ایک شاندار معاہدہ ہے،ہماری عرب رہنماؤں سمیت سب سے اچھی ڈیل رہی۔ یہ بات انہوں نے قاہرہ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
امریکی صدرنے کہاکہ غزہ معاہدہ اسرائیل، عرب اور پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سال بعد امن ہونے جارہا ہے۔
Trump on the Gaza deal:
AdvertisementIt’s a great deal for Israel and it’s a great deal for everybody… It’s a great deal for the entire Arab world, Muslim world, and world.pic.twitter.com/FqCnfwvfqx
— Clash Report (@clashreport) October 5, 2025
صدرٹرمپ نے کہاکہ غزہ منصوبہ مشرق وسطیٰ میں امن لائے گا، حماس کو چاہیے وہ غزہ امن معاہدے کو قبول کرے۔
انہوں نے کہاکہ بات چیت جاری ہے، یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کا نتیجہ دوچار دن میں آجائے گا، لوگ خوش ہیں۔
ان کہناتھاکہ ہم دیکھیں گے اگلے 2 دن میں معاملات کیسے آگے بڑھیں گے۔
امریکی صدرنے کہاکہ یہ بھی ممکن ہے کہ منصوبے میں کچھ تبدیلیاں ہو جائیں ،حماس کا منصوبہ زبردست ہے۔
Trump on the Gaza deal:
No need for much flexibility, the negotiation talks will continue for a few days.pic.twitter.com/YIfDKvcGgF
— Clash Report (@clashreport) October 5, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News