نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا

نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے واضح طور پر امریکی صدر کے بیان کی نفی کردی ۔
ایک صحافی نے مغربی کنارے کے اسرائیلی انضمام سے متعلق ٹرمپ سے متعلق سوال کیا تھا۔ جس کے جواب میں صیہونی وزیراعظم نے واضح طور پراسے مسترد کردیا۔
نیتن یاہو نے کہاکہ ٹرمپ ہمیشہ ہی یہ بات کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کو اسرائیلی میں ضم ہونے نہیں دینگے، اس سے فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایک خود مختار ریاست ہے جو اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہاتھاکہ وہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو وہ امریکی حمایت کھو دے گا۔
AdvertisementWhen asked if the U.S. is dictating Israeli policy after Trump said he blocked West Bank annexation, Netanyahu replies:
They’ll always say that, it doesn’t matter.
We are an independent country. pic.twitter.com/eHSodh9TG9
— Clash Report (@clashreport) October 24, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

