کیا ٹرمپ امن کے نوبیل انعام جیت پائیں گے؟ اعلان آج متوقع

عالمی امن کے فروغ کے لیے دیا جانے والا نوبیل امن انعام آج اعلان کیا جائے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس اعزاز کے اہم امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں متعدد علاقائی تنازعات کے خاتمے میں کردار ادا کیا، جن میں بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا جیسے ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2 برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے میں ان کے کردار نے انہیں اس ایوارڈ کے لیے مزید مضبوط امیدوار بنا دیا ہے، اگر ٹرمپ فاتح قرار پائے تو وہ نوبیل امن انعام حاصل کرنے والے پانچویں امریکی صدر ہوں گے۔
اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈرو ولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوبیل کمیٹی کی حتمی میٹنگ پیر کے روز اوسلو میں منعقد ہوئی، جس میں 338 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے بھی پاک-بھارت جنگ بندی کے بعد صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے سب سے پہلے نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News