ایک ماہ میں 3 اہم معاہدے ، مشرق وسطیٰ عالمی سیاست کا محور

ایک ماہ میں 3 اہم معاہدے ،مشرق وسطیٰ عالمی سیاست کامحور بن چکا۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت نے عرب ممالک میں شدید بے چینی پھیلا دی ہے۔
مشرق وسطیٰ اس امریکا، چین اور روس جیسی بڑی طاقتوں کی توجہ مرکز بنا ہواہے ۔ خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ روسی مفادات بھی پروان چڑھ رہے ہیں۔
اس خطے کی تیزی سے بدلتی سیاست نے پوری دنیا کی سیاست کو بھی بدل کر رکھ دیاہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاچکاہے ۔
گزشتہ روزٹرمپ نے قطرپرکسی بھی حملے کو”امریکی سلامتی کے لیے خطرہ”پرغور کرتے ہوئے ایک حکم نامے پر دستخط کیے۔
اب روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ بھی طے پاچکاہے ۔ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی جانب سے اس معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
⚡️BREAKING AND UNUSUAL
The Middle East within months.. ⏳
– Joint defense agreement between Saudi Arabia and Pakistan.
– Trump signs an order considering any attack on Qatar “a threat to American security”
– Entry into force of the strategic partnership treaty between… pic.twitter.com/nvLGXe86Bh
Advertisement— RussiaNews (@mog_russEN) October 2, 2025
غزہ میں امن اور مشرق وسطیٰ کے پائیدار تحفظ کے لئے عرب ممالک اس وقت ایٹمی طاقتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ عالمی معاہدوں کی صورت میں سامنے آرہاہے۔
بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے سنگین خطرہ تصور کیا جارہاہے ۔ جس کے تدارک کے لئے کئی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News