مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ ، مارکو روبیو / فائل فوٹو
مستقبل کےغزہ میں حماس کا کوئی کردارنہیں ہوگا ، مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ کومکمل طور پر غیرعسکری علاقہ بنایا جائےگا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ غزہ امن عمل میں پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ کے20 نکاتی امن منصوبے پر کئی محاذوں پرپیش رفت ہوئی ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ نے کہاکہ امریکاانسانی امدادکی ترسیل کےعمل کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل سے امن منصوبے کے تحت عالمی استحکام فورس کے قیام پر بات ہوئی ہے۔
مارکوروبیو نے کہاکہ مختلف ممالک فورس کےلیے اہلکاراوروسائل دینے کی پیشکش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ استحکام فورس کےلیے درست عالمی مینڈیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ ریلیف ادارہ یواین آرڈبلیواے حماس کی ذیلی تنظیم ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

