Advertisement

دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا

دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا

دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا۔ ہوئیا (Huia) ایک نایاب پرندہ ہے جو دنیا میں نایاب ہوچکاہے۔

اس نایاب  پرندے کا ’’پر‘‘ انتہائی اچھی طرح سے محفوظ کیا گیاتھا۔ جو 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز یعنی 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز میں نیلام ہوا۔

پرندہ ہوئیا دنیا سے ناپید ہونے کی بڑی وجہ؟

اس طرح یہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین ’پر‘ بن چکاہے۔ہوئیا پرندہ 20ویں صدی کے اوائل سے ناپید ہو چکا ہے۔

Advertisement

جب یورپی لوگ جزیرے پر پہنچے تو یہ پرندہ پہلے ہی نایاب تھا۔

لیکن اس کے پر کلکٹرز اور فیشن کے تاجروں کا نشانہ بن گئے، جس کی وجہ سے بالآخر یہ پرندہ مکمل طور پر ناپید ہو گیا۔

کلکٹرز کے درمیان اس پرندے کے پر اب بھی بہت قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔

اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا پر ایک ہوئیا پرندے کا ہے۔

نایاب ’’پر‘‘ حیران کن طور پر اتنی بڑی قیمت میں کیوں نیلام ہوا؟

Advertisement

توقع کی جارہی تھی کہ  ہوئیا پرندے کے ’’پر‘‘کی نیلامی میں 3 ہزار امریکی ڈالرز تک جائے ۔  لیکن یہ 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز کی حیران کن قیمت پر فروخت ہوا

نیوزی لینڈ کے ماؤری قبیلے کے لوگوں کے لیے یہ ’’پر‘‘ یا پرندہ ان کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے پروں کو اکثر سرداروں کی طرف سے سر پر بطور زیور پہنا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ  سب سے مہنگے پر کا وزن صرف 9 گرام ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version