Advertisement

صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں

صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیاں روک لیں اور ان پر سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی مینڈیلا بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام بند کر کے انہیں اشدود بندرگاہ منتقل کیا، جہاں سے کئی کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

کچھ رپورٹس کے مطابق ایک کشتی “میرینیٹ” اب بھی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ “میکینو” غزہ کی حدود میں داخل ہو چکی ہے۔

Advertisement

فلوٹیلا کے شرکاء کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے حملے کے دوران واٹر کینن کا استعمال بھی کیا اور درجنوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی جیلوں میں ڈال دیا ہے، ان میں 32 صحافی بھی شامل ہیں۔

اس واقعے کے خلاف یورپ، جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور کئی شہروں میں ٹریفک بند ہوگئی۔

کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکار کو ملک بدر کردیا، اسپین اور بیلجیئم نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا جبکہ ترکیہ نے اس کارروائی کو قزاقی اور دہشتگردی قرار دیا۔

 اقوام متحدہ، ایمنسٹی اور کئی عالمی رہنماؤں نے بھی اس واقعے کو “غیر قانونی” کہا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور مختلف ملکوں کی کشتیاں اس میں شامل ہو گئی تھیں۔ اسرائیلی بحریہ نے اسے غزہ کی حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور روکا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version