کابل میں دھماکے، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ افغان حکومت کی جانب سے موقف بھی سامنے آگیا۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہناہے کہ ابھی کسی نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
دوسری جانب افغان میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل شہر میں دو دھماکے سنے گئے۔ بعض ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ دھماکوں میں ٹی ٹی پی کماندرزقاری سیف اللہ محسود اور خالد محسود مارے گئے ہیں۔
فی الحال یہ تمام اطلاعات سوشل میڈیا رپورٹ کی بنیاد پرموصول ہوئی ہیں۔ افغان حکومت نے دھماکوں کی تصدیق تو کی ہے مگر مزید تفصیلات جاری نہیں کی۔
Advertisement❌ Taliban:
Visuals from Kabul show jets flying after bombings the vehicle of TTP leadership. Top tier leaders of TTP killed:
1) Qari Saifullah Mehsud
2) Khalid Mehsud pic.twitter.com/RnoI90bhOn— Tactical Tribune (@TacticalTribun) October 9, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News