غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان

غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ تمام فلسطینی ڈھڑوں کے رضامندی کے بعد حماس کی قیادت نے اعلان کردیا۔
یہ اعلان حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔
اس سلسلے میں عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ تمام فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی
بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا فلسطینی اتھارٹی(فتح پارٹی) جس کی قیادت صدرمحمود عباس کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کا حصہ ہے یا نہیں۔
محمود عباس نے اپنے معاونین کواس اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔ حماس کے بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ٹیکنوکریٹ کمیٹی میں کون سے افراد شامل ہوں گے۔ اور ان کا انتخاب کس طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

