Advertisement

بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ

بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ

بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ دیدیا ۔ مودی سرکار افغان طالبان کے ساتھ ہر حال میں پینگیں بڑھانے پر بضد دکھائی دے رہی ہے ۔

افغانستان میں بھارت کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور اثر و رسوخ خطے کے امن کےلئے کسی بھی وقت بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

کابل میں مودی مشن کو باضابطہ سفارتخانے کا درجہ دیے جانے پر بھی بھارت کا پیٹ نہ بھرا ، اب افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر میں مدد کا نیا چھانسہ بھی دے ڈالا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال کے مطابق بھارت طالبان حکومت کی ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹس کی تعمیر میں مدد کرنے کو تیارہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے افغانستان کے ساتھ آبی وسائل اور پروجیکٹس میں تعاون کی تاریخ کافی  طویل ہے۔ان کا کہناتھاکہ افغان شہر ہرات میں قائم ڈیم بھی بھارت کی مدد و تعاون کے بغیر ناممکن تھا۔

Advertisement

قطر میں موجود طالبان کے سفیر سہیل شاہین نے تازہ بھارتی پیشکش کا خیرمقدم بھی کیاہے۔

واضح رہے کہ  امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

یہ حکم بھارت کے لئے غنیمت سے کم نہیں۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے موقع کی تاک میں رہنے والی مودی سرکار نے ڈیم کی  تعمیر کے لیے فوری طور پر اپنی خدمات پیش کردیں۔

دریائے کنڑ کا ماخذ پاکستان کے خوبصورت علاقے چترال میں ہے۔یہ  482 کلومیٹر کاسفر طے کرنے کے بعد دریائے کابل میں شامل ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version