محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان

محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان ہے ۔ سعودی ولی عہد نے رواں برس دورہ پاکستان کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبرسے قبل کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ان کے دورے کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اس دورے کے لیے کام کر رہی ہے۔
لیکن اسی سال شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان حتمی ہے۔
اس دورے کے دوران جہاں سعودی عرب کی طرف سے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔
وہیں گزشتہ سال اکتوبر میں سرمایہ کاری معاہدے آگے بڑھنے اور ان پر کام شروع ہونے کی امید بھی ہے۔
محمد بن سلمان کا دورہ طویل عرصے سے متوقع تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوتا رہا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب 2 برادر اسلامی ملک ہیں، حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہوا ہے۔
جس کے مطابق کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کی جائے گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں دفاعی پیداوار کے حوالے سے بھی ممکنہ طور پر کچھ معاہدات کیے جائیں۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ زراعت صنعت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدے کے بعدیہ سعودی ولی عہدکاپاکستان کاپہلادورہ ہوگا۔ اس سے قبل بھی وہ ایک بار پاکستان کا دورہ کرچکے۔
اس دورے کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں تجارتی و معاشی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔
سعودی عرب نے اب تک پاکستان میں کتنی سرمایہ کاری کی ہے؟
سعودی عرب پاکستان کا برادر اور دوست ملک ہے۔ سعودیہ نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد اس وقت سعودی عرب میں ملازمت کرتی ہے۔
جس کے ذریعے پاکستان کثیر زرمبادلہ حاصل کرتا ہے۔
2018 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا ۔ پاکستان کو تیل کی خریداری پر ادائیگی کی مہلت بھی دیتا رہتا ہے۔
لیکن اب سعودی عرب پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کررہا ہے۔
❌:
Saudi Prince, Turki-Al-Faisal, said Pak-Saudi Defence Pact is an extension of existing ties against mutual threats and it’ll grow stronger. pic.twitter.com/iP0BEZXkpj— Tactical Tribune (@TacticalTribun) October 1, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News