بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی۔ بھاری ٹیرف کے بعد بھارت امریکا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوگیا۔
مودی سرکارپرامریکی ٹیرف بھاری پڑگیا، بھارت نٹرمپ سرکار کے آگے لیٹ گیا۔
امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے ٹرمپ کوروس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔
ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ٹرمپ نے کہاکہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا۔
واضح رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہاہے کہ ٹرمپ کواس حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔
Indian Foreign Ministry:
We are not aware of any conversation between PM Modi and President Trump.pic.twitter.com/nhpRLDu8EX https://www.bolnews.com/urdu/world/2025/10/942136/amp/
Advertisement— Clash Report (@clashreport) October 16, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News