Advertisement

امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم

امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ اور کانگریس سے منظور شدہ بل پر دستخط کرتے ہوئے ملک کی تاریخ کے سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن کا باضابطہ خاتمہ کر دیا۔

43 روز تک جاری رہنے والے اس شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی وفاقی محکمے مفلوج رہے اور لاکھوں سرکاری ملازمین متاثر ہوئے، تاہم شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کانگریس میں 222 ووٹ حق میں اور 209 مخالفت میں ڈالے گئے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شٹ ڈاؤن کے باوجود امریکی معیشت مستحکم رہی، اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور حصص کی قیمتوں میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے ڈیموکریٹ ارکان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن اراکین نے شٹ ڈاؤن کے خاتمے میں تعاون کیا، وہ قابلِ تحسین ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مستقبل میں کسی کو دوبارہ شٹ ڈاؤن کی کوشش نہیں کرنے دی جائے گی۔

Advertisement

 انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صحت، امن و امان اور مہنگائی میں کمی کے واضح اثرات نظر آئیں گے جبکہ کم آمدن والے طبقے کے لیے ٹیکس میں مزید رعایتوں پر کام جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران خشک سالی کے دہانے پر، تہران شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
افغان طالبان حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان سے تجارت ختم کرنے کا حکم
غزہ میں نسل کشی جاری، اسرائیل نے بچوں کی ویکسین سرینجز روک لیں، یونیسیف
ترکیہ کا کارگو سی 130 طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
امریکی سینیٹ نے حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا
قدرتی آفات سے 2024 میں 4 کروڑ 50 لاکھ افراد بے گھر، اقوام متحدہ کی تشویشناک رپورٹ سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version