Advertisement

دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟

دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟

دواجی کون ؟ ممدانی  سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں  ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔  جوڑے کو نیویارک میں کئی مواقعوں پر ساتھ گھومنے پھرنے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

جب زہران ممدانی میئر نیویارک سٹی منتخب ہوئے تو انہوں نے وکٹری اسپیچ میں اپنی اہلیہ راما دواجی کا خصوصی ذکرکیا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کےلئے عربی میں  “میری زندگی” کے الفاظ استعمال کیے۔

28 سالہ دواجی صرف ان کی بیوی ہی نہیں،  وہ ایک ناقابل یقین فنکاربھی ہیں ۔ 1997  میں ہیوسٹن، ٹیکساس میں پیدا ہوئیں۔ خلیج فارس میں پلی بڑھیں۔ جب وہ 9 سال کی تھیں تو ان کا خاندان دبئی منتقل ہو گیا۔

Advertisement

 بعد میں انہوں نے 2019 میں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس ان کمیونیکیشنز کی ڈگری حاصل کی۔ پھر فنون لطیفہ میں کیریئر بنانے کے لیے 2021 میں نیویارک چلی گئی۔

پچھلے سال دواجی نے نیویارک کے اسکول آف ویژول آرٹس سے فنون لطیفہ کے ماسٹر کے ساتھ بطور بصری مضمون گریجویشن کیا۔

ان کی زہران ممدانی سے بھی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ  Hinge  کے ذریعے 2021 میں  ہوئی ۔

دواجی اور زہران ممدانی نے اکتوبر 2023 میں منگنی کی تھی جس کا اعلان نومنتخب میئر نیویارک نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیاتھا۔

اس پوسٹ میں زہران ممدانی نے لکھا ، “میری زندگی کی روشنی۔”

 

دونوں کی ’’ لو کیمسٹری‘‘ انتہائی منفرد اور دلچسپ

Advertisement

جوڑے نے اسی سال فروری میں مین ہٹن میرج بیورو میں یوگنڈا جانے سے پہلے شادی کی۔ راما دواجی  فنون لطیفہ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور زہران ممدانی معروف سیاستدان ہیں ۔ دونوں کی ’’ لو کیمسٹری‘‘ انتہائی منفرد اور دلچسپ ہے ۔

زہران ممدانی کئی  اہم مواقعوں پر اپنی شرکت حیات کے ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں ۔ وہ  کھلم کھلا اپنی اہلیہ کی خوبصورتی اور کردار کی تعریف کرتے نہیں کترائے۔

ان کی اہلیہ الیکشن کمپین میں بھی ان کے ساتھ ساتھ دکھائی دیں۔ جس کی وجہ سے جوڑے کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

راما دواجی فلسطینیوں کی حالت زار پر بھی زہران ممدانی کے موقف کی مکمل حامی رہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version