فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔ صیہونی وزیراعظم اور ان کی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں نفرت کا اظہار کم نہیں ہوا۔
فلسطینیوں کی نسل کشی اورغزہ میں بربریت پر صیہونی ریاست کو دنیا بھر میں شدید مخالفت او تنقید کا سامناہے۔
اسرائیلی ریاست کے حامی ممالک بھی ظلم بربریت کے خلاف بول اٹھے ہیں ۔ مگر نیتن یاہو اور ان کی حکومت اپنی ہٹ ڈھرمی میں قائم ہیں۔
ایسے میں استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے “نسل کشی” کے الزام میں نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
اس وارنٹ گرفتار میں ہدایت دی گئی ہے کہ نتین یاہو جہاں میں دکھائی دیں انہیں گرفتار کرکے جنگی قیدیوں کی طرح پیش کیا جائے ۔
NEW: The Istanbul Chief Public Prosecutor’s Office has issued an arrest warrant for Netanyahu on charges of “genocide.” pic.twitter.com/GjoRz809I3
— Clash Report (@clashreport) November 7, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

