Advertisement

ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران

ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے میئر منتخب ہونے پر ہر مزدور کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا۔

نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے وکٹری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے عوام نے ثابت کردیا پاور ان کے ہاتھ میں ہے، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا اور موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا، ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، یہ شہر آپ کا ہے، یہ جمہوریت آپ کی ہے، نیویار ک کو ایسا بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس آسانی سے رہ سکے۔

ظہران ممدانی نے ٹیکسی ڈرائیورز، نرسز، شیفس اور نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، انتخابی مہم میں آپ نے انتھک محنت کی، اب آپ سو سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے خوفزدہ کرنے والے کو آج جواب دے دیا، آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ سیاست نہیں سیاست اب ہوگی، صرف اس بات کا افسوس ہے آج کا دن دیکھنے میں بہت وقت لگا، عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔

نومنتخب میئر نے مزید کہا کہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ تم مجھے دیکھ رہے ہو؟ ڈونلڈ ٹرمپ مزید شور مچاؤ، مجھے معلوم ہے ٹرمپ آپ میری تقریر دیکھ رہے ہو، میری تقریر کی آواز بڑھائیں، ٹرمپ سن لیں، نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، تارکین وطن ہی نیویارک چلائیں گے، میں مسلمان ہوں اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version