Advertisement
Advertisement

نیوز بریف

آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے 8 ایس پیز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے 8 ایس پیزکے تقررکے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنزاخلاق اللہ تارڑایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات جبکہ ایس پی ایلیٹ ہیڈ کوارٹرزمحمد سلمان لیاقت ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنزتعینات کیا گیا۔ ایس پی گلگشت ملتان ایازحسین ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اورایس پی آراوسی ٹی ڈی سیف اللہ ایس پی گلگشت ملتان تعینات کیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزادرفیق ایس پی انویسٹی گیشن صدرلاہوراورسینئرٹریفک آفیسرراولپنڈی منیراحمدسینئرٹریفک آفیسر لاہورتعینات کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے سینئرٹریفک آفیسرلاہورمحمدشہزادایس پی ٹریفک لاہوراورایس...

منیر اکرم
مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشدد کو ہوا دی، منیر اکرم

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ مودی نے مسلمانوں کودراندازکہہ کرنفرت اورتشدد کو ہوادی۔ مسلمانوں، عیسائیوں اوردلتوں سےنارواسلوک کیا جارہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، جموں وکشمیرمیں حق خودارادیت کوبے دردی سے دبایا جارہا ہے۔ منیراکرم نے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کے مظاہرے پردنیا تشویش کااظہارنہیں کرتی، بھارت میں ہندوتواکانظریہ منظم طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے، مسلمانوں،عیسائیوں اوردلتوں سےنارواسلوک کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے خطاب میں کہا کہ امتیازی قوانین کے...

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب
ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، مارکیٹ فورسزڈالرکی قدرکا تعین کرتی ہیں۔ تنخواہ دار طبقے پرٹیکس کا فوری اطلاق ہوتا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بول نیوزکے پروگرام تبدیلی (وِد ڈاکٹردانش کےساتھ) میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے چیلنجز 2023 تک رہے۔ معیشت کے استحکام کو برقرار رکھا جائے گا۔ مہنگائی38 فیصد سے کم ہو کر20 فی صد پرآ گئی۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارمز جاری رکھیں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام طویل...

بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےخیبرپختونخوااورپنجاب کے گورنرزکی نامزدگی کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصل کریم کنڈی کوگورنرخیبرپختونخوانامزدکیا ہے، پیپلزپارٹی نے سردارسلیم حیدرکوگورنرپنجاب نامزد کیا ہے۔ بلاول بھٹونے فیصل کریم کنڈی اورسردارسلیم حیدرکے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے بیان میں کہا کہ یقین ہےدونوں گورنرز اپنے فرائض کواحسن طریقےانجام دیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت بیٹھک میں حکومت سازی کے معاملہ پرطے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کا آغازکیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ گورنرکی نامزگیوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاق...

ایف آئی اے
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے

ایف آئی اے کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے۔  ایف آئی اے کی طرزپرنیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائمزانویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کی جائے گی۔ یہ وزارت داخلہ کے ماتحت الگ سے اتھارٹی ہوگی۔ نیشنل سائبرکرائمزانویسٹی گیشن ایجنسی کاسربراہ ڈائریکٹرجنرل ہوگا۔ ڈائریکٹرجنرل کم ازکم گریڈ21 کا اور63 سال سے زائدعمرکا نہیں ہوگا۔ ایجنسی میں ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، دوسرےعہدے ہونگے۔ ڈی جی کو2 سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔ ایف آئی...

نیب ذرائع
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا

2022کے سیلاب کے دوران چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ نیب نے محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزسندھ کےافسران کے خلاف تحقیقات تیزکرتے ہوئے نجی کمپنی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب تحقیقاتی ٹیم نے نجی کمپنی کے مالک کونوٹس جاری کرکے ریکارڈطلب کرلیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ سیلاب کےدوران جانوروں کےلیے چارہ کہاں سے فراہم کیا؟ ریکارڈ فراہم کیاجائے۔ گاڑیوں میں چارے کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اورسپلائی کے ثبوت جمع کرائے جائیں۔ معاہدے، کوٹیشن کی کاپی، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نیب ذرائع...

صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔  صدرنے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔ سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔ ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29...

وزیراعلٰی کے پی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم

توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپورکواگلی پیشی پرپیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختون خوا علی امین کوعام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پرتوہین عدالت کاسامناہے۔ گزشتہ پیشی پروکلا نے الیکشن کمیشن مکمل ہونے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ علی امین گنڈا پوراگلی تاریخ پرہر صورت ٹریبونل میں حاضرہوں۔ ایسی کوئی نظیرنہیں کہ ملزم گھر بیٹھا رہے اورعدالت حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔ الیکشن کمیشن آزادکشمیرنے فیصلے میں کہا کہ علی امین...

قمر زمان کائرہ
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی۔ بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگوکرتے ہوئے سینئررہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن مسئلے کا حل نہیں ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ہمیشہ اعدادوشماربڑھا کربولتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہاکرتے تھے کہ ملک کاپیسہ باہرسےلانا ہے، سیاسی تصادم سے پی ٹی آئی کو فائدہ ملتا...

وزیراعظم شہبازشریف
جعفرمندوخیل کو بلوچستان، فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختون خوامقرر کرنے پراتفاق

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان جعفر مندوخیل کو گورنربلوچستان، فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختون خوامقررکرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرجعفرمندوخیل کو گورنربلوچستان مقررکرنے پراتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے ملاقات میں فیصلےسےآگاہ کیا، ملاقات میں گورنرپنجاب کے لیے سردارسلیم حیدرخان کےنام پراتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گورنرکے پی کے لیے مزیدمشاورت کےبعد نام سےآگاہ کرےگی۔ تاہم پیپلز...

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی دے دی۔ لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی جب کہ دونوں کے مابین تلخ کلامی گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھ گرفتار کرنے آئے ہو؟ جواب میں  حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوچھا ہے...

ادارہ شماریات
یوٹیلیٹی اسٹورزکے نرخوں میں فرق نہ آیا، ادارہ شماریات کی دستاویزمیں بڑاانکشاف

ملک میں آٹا سستا، یوٹیلیٹی اسٹورزکے نرخوں میں فرق نہ آیا، ادارہ شماریات نے دستاویزمیں بڑاانکشاف کر دیا۔ ادارہ شماریات نے دستاویزمیں بڑاانکشاف کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار840 روپے میں دستیاب ہے۔ دستاویز کے مطابق عام بازارمیں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 2062 روپےکا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزپر20 کلو کا تھیلا عام بازار سے 778 روپے مہنگا دستیاب ہے۔ اداراہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی، چاول، گھی بھی عام بازارسے مہنگے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی عام بازارسے 10 روپے 37 پیسے مہنگی ہے۔...

وزیراعلٰی پنجاب
مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو لاہور چمکتا ہے، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تولاہورچمکتا ہے، صفائی ستھرائی کاسسٹم وضع کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام لائے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی مقامی ہوٹل میں ایل ڈبلیوایم سی کےروڈشومیں آمد پرایل ڈبلیوایم سی کے ورکرزنے تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ مریم نوازکااستقبال کیا۔ مریم نوازکوایل ڈبلیوایم سی کی جانب سےماڈل پیش کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےروڈ شو کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ مریم نوازنے اربن یونٹ ودیگراسٹالز کا معائنہ کیا اورمعلومات حاصل کیں۔ ورلڈوائیڈ فنڈ فارنیچرکے اسٹال سے ری سائیکلنگ کی پروموشن سےمتعلق آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ...

گورنر پنجاب کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
گورنر پنجاب کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور: گورنر پنجاب کے لئے سلیم حیدر خان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے۔ سردار سلیم حیدر خان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سردار سلیم حیدر خان 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم...

سیمنٹ کی ایکسپورٹ سے متعلق بڑی خبر

سیمنٹ کی ایکسپورٹ سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 45.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 14 ہزار 264 ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل میں 4 لاکھ 20 ہزار857  ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 65.35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور دس ماہ میں 5.715 ملین ٹن ایکسپورٹ رہی،...

سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ
سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ

سیمنٹ سیکٹر کی برآمدات میں 45.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں گزشتہ سال اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 4 لاکھ 20 ہزار 857 ٹن رہی تھی وہی سیمنٹ کی بر آمدات میں 45.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سمینٹ کی برآمدات 6 لاکھ 14 ہزار 264 ٹن رہی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی بر آمدات میں 65.35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور دس ماہ میں...

صدر مملکت
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری

جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ منظوری صدرمملکت آصف زرداری کی جانب سے دی گئی۔ صدرمملکت نےمنظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔ اطلاق جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ30جون2021سےہوگا۔ صدرمملکت نےنوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت دی۔ ہائیکورٹ جج کےعہدے سے ہٹانے کا لا اینڈ جسٹس ڈویژن کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی منظوری دی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوسپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پرہٹایا گیا تھا۔ آرٹیکل 209 (6) کے تحت اسلام...

وزیرخزانہ
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں محصولات کی وصولی سے متعلق ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ فیڈرل بورڈ ریونیوکے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ ایف بی آرکے اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آرکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔...

پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔     ذرائع کا کہنا ہے کہ نائلہ بھٹی نے بورڈ حکام سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا، نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاٸریکٹر میڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم
چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک افسر زخمیوں کے دیکھ بھال کے لئے متعین رکھیں۔ واضح رہے کہ آج صبح پانچ بجے کے قریب...

شوبز انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ دیکھ کر کام ملتا ہے، اسماء عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ شوبز میں سوشل میڈیا فالوونگ دیکھ کر کام ملتا ہے۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ اسماء عباس کا کہنا تھا کہ اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز ڈراموں میں سینئر اداکاراؤں کو بھی سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر کاسٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود بطورِ...