Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ملک کی بدنامی کروانے پر تلی ہوئی ہے، پرویز خٹک

Now Reading:

حکومت ملک کی بدنامی کروانے پر تلی ہوئی ہے، پرویز خٹک
پرویز خٹک

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا

صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی بدنامی کروانے پر تلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہائوس میں اہم پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو چوروں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ یہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، ان تجربہ کاروں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں بھی میڈیا کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہا ہے، حکومت نے ظلم کی بدترین مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام تر چیزوں کا سامنا کریں گے، تاریخی مہنگائی پر میڈیا خاموش ہے، یہ ملک ایسے نہیں چل سکتا۔

Advertisement

پرویز خٹک نے کہا کہ یہ کہاں تک چھپیں گے؟ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کر کے دکھایا، ہر میدان میں عمران خان نے کارکردگی دکھائی، پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بحال کیا لیکن اس بھکاری حکومت نے صرف ملک کی بدنامی کروائی۔

صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس حکومت نے احتساب کا نظام تباہ کر دیا، اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ ختم کر دیا، ای وی ایم مشین کو ختم کر دیا، یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے حکومت میں آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دوبارا اکثریت کے ساتھ آئے گا، لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، ملک کو آگے لے جانے کیلئے صاف شفاف انتخابات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر