Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے موثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے، صدر مملکت

Now Reading:

معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے موثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا لیکن مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں، معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے موثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے، جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے بات چیت کرنی چاہیے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا تاہم چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی پر مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے جب کہ جلد الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیغام رسانی کرتا رہتا ہوں، فیڈریشن کے حوالے سے کوشش ہے کہ یکجہتی ہو اور معاملات خراب نہ ہوں، آئین اعتماد کا ووٹ لینے کی اجازت دیتا ہے مگر میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشورہ کرکے کام نہیں کرتا، عمران خان پرانے دوست ہیں اور انہیں لیڈر مانتا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت معاملہ یہ ہوگیا ہے کہ اداروں پر بھروسہ نہیں رہا، ہرکام عدلیہ پر ڈالتے ہیں لیکن جب فیصلہ آجائے تو مانتے نہیں، ادارے سیاسی طور پر استعمال ہورہے ہیں، نیب کے قانون میں سیاسی استعمال غلط تھا جب کہ کنٹینر بنے تو تجارت کے لئے تھے مگر ہم نے دنیا کو اس کا نیا استعمال بھی سکھا دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک خصوصاً بڑے ملکوں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا، ہمارے ہاں نااہلی بڑھ گئی ہے، ہمارے ہاں مارشل لاء بھی رہا لیکن خوشی ہے کہ ہمارے ہاں جمہوریت چل رہی ہے جب کہ جمہوریت اداروں کی وجہ سے ہی چلتی ہے اور مفاہمت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانے میں کیا حرج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی جوانوں کی عیادت کی
مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، اسحاق ڈار
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی
صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر