Advertisement

سعودی عرب میں اللہ کے مہمانوں کے قیام کا پر آسائش منصوبہ

حج کا سیزن آتے ہی سعودی عرب میں اللہ کے مہمانوں کو سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت نے دوڑ دھوپ تیز کردی ہے۔

حجاج کرام کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اس بار کثیرمنزلہ خیمہ بستی بسانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

حج کے موسم میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ خیموں کی تنصیب کا مقصد منیٰ میں حجاج کرام کے قیام کی زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنا ہے۔

جدید خصوصیات کے حامل ان خمیوں کو نہ صرف  ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکتا  ہے بلکہ حسب ضرورت کھولا اور جوڑاجا سکتا ہے۔

 اس کےساتھ ساتھ یہ خیمے فائر پروف ہیں۔

Advertisement

خیموں میں خوراک کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کے انتظامات کیےگئے ہیں۔ خیموں میں خوراک کا سامان فراہم کرنے کے ساتھ ریفریجیریٹر اور خوراک کو ٹھنڈہ رکھنے کا خاطر خواہ انتظام  بھی کیا گیا ہے۔

خیموں میں شمسی توانائی کے ذریعے روشنی فراہم کی جائے گی۔ ان میں 21 ٹوائلٹ، 14 باورچی خانے اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آنے والے برسوں میں اس منصوبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version