جاپانی منچلوں نے دنیا کو پھر حیران کردیا

دنیا میں منچلے افراد کی کمی نہیں، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ شوق کا بھی کوئی مول نہیں۔
جاپان کے دومنچلے نوجوانوں نے منفرد کرتب دکھا تے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوانوں نوبویوکی سوزوکی (Nobuyuki Suzuki) اور ماسایاسو یاکی (Masayasu Yaki) میں سے ایک نوجوان نے کئی فٹ فاصلے پر کھڑے ہو کر مارش میلوز پھینکے اور اس کے ساتھی نے ایک منٹ میں اپنے منہ سے 53 مارش میلوز کیچ کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ نوجوان نے ایک بار میں دو ریکارڈ بنانے کی ٹھان رکھی تھی۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے نوجوان نےایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی تھوڑی سے ایک منٹ میں 126بار ڈیسک بیل بجا کر نیا ریکارڈ بنادیا۔
اس سے قبل رواں برس جنوری میں ہی ان دو نوجوانوں نے ایک منٹ میں 43 مارش میلوز منہ سے کیچ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
لیکن نوجوانوں نے اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر دیکھنے والوں کو اپنے منفرد کرتب سے ایک بار پھر حیران کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پرنجوانوں کی مہارت پر انہیں خوب پذیرائی دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

