امریکی نوجوان نے کنٹینرزسے بناگھرتیار کرلیا

امریکی نوجوان نے اپنے11کنٹینرزکو 3 منزلہ دلکش مکان میں تبدیل کرکے دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹ لی۔
امریکی میڈیاکے مطابق ریاست ہیوسٹن کےنوجوان ول بریاکس نے 11 کنٹینرز کی مدد سےاپنا خوب صورت تزین وآرائش پرمبنی گھر تیار کرلیا۔
بریاکس کا کہنا تھا کہ ان کے دماغ میں کنٹینرز کو گھر میں تبدیل کرنے کا خیال کافی وقت سے تھا۔
امریکی نوجوان نےاپنے اس خواب کوحقیقت کا روپ دینے کے لیے کنٹینرز سے گھر بنانے کے لیے سب سے پہلے گھر کا تھری ڈی ڈیزائن کمپیوٹر میں تیارکیا اور اس ڈیزائن پر عمل کرتے ہوئے گھر بنانے کا کام شروع کیا اور ایک ہی دن میں 11 کنٹینرز کو کرین کی مدد سے ایک کے اوپر ایک رکھنے کے بعد دن رات اس گھر کو بنانے میں مصروف رہے۔
کنٹینرز سے بنا3 منزلہ گھر ابھی نا مکمل ہے جسے وہ بہت جلد مکمل کرلیں گے۔
امریکی نوجوان نے آرٹیکل میں لکھا کہ اگران کے پاس رقم موجود ہوتی تو وہ بہت پہلے ہی اس گھر کو بنا لیتے۔
کنٹینر سےبناتزین وآرائش پرمبنی 3 منزلہ خوبصورت گھر ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں مقبول ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خبروں کی زینت بناہواہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 4 شپنگ کنٹینر کی مدد سے تین بیڈرومز کا یہ گھر تیار کیا گیا جو دو منزلوں پر مشتمل ہے۔
صرف یہی نہیں دیگر قسم کےدلکش مکانات بھی سوشل میڈیا پرلوگوں کی دلچسپی کا سامان بنے ہوئے ہیں جس میں لکڑی کے تختے اور جال پر ٹکے ایک انتہائی چھوٹے گھرکوبھی کافی پذیرائی ملی۔ اس گھر سے تعلق رکھنے والے رہائشیوں کو وہاں تک پہنچنے کے لیے کافی مشقت کرنا پڑتی ہے کیونکہ یہ ایک عمارت کی دیوار کی سائیڈ میں لگے ہوئے ہیں۔
اس سے پہلےمیکسیکو کی شمالی ریاست کواہیلیا میں ایک شخص بنتو ہرنانڈز نے ایک بہت بڑے چٹانی پتھر کو تراش کر ایک منفرد گھر کی شکل دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News