Advertisement

بھارت میں بچےکوبھگوان تسلیم کرلیا

شیوکمار

بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے شیوم کمار کو بھگوان کا درجہ دے کر اس کی پوجا شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے ایک گاؤں کے رہائشی 6 سالہ بچے شیوم کمار کے پیدائش کے وقت بال کمر پر غیر معمولی بال چوٹی کی طرح تھے، بچے کو جب گھر لایا گیا تو پڑوسی نے اسے دیکھ کر اسے ہنومان بھگوان قرار دیا۔

شیوم کمار کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی کمر پر دُم نما بال اُگے ہوئے ہیں اور گاؤں کے لوگ اور پڑوسی اسے خدا کی طرف سے رحمت سمجھتے ہیں اور وہ روز اس کے لیے چاکلیٹ اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں لاتے ہیں۔

تیس سالہ رینا کا کہنا تھا کہ لوگوں کا عقیدت کے ساتھ آنا مجھے اور اہل خانہ کو بالکل پسند نہیں، اس لیے اب ہم شیووم کو چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ کوئی تنگ نہ کرے۔

Advertisement

شیوم کی کمر پر بال دیکھ کے ان کے والدین اور ڈاکٹر حیران ہوگئے تھے جس کے بعد شیوم کی والدہ نے ان بالوں کو صاف کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ایسا کرنے ان کے خاندان کے لیے بد شگونی ہو گی۔

شیوم کی دادی کا کہنا ہے کہ اب شیوم بالکل بندروں کی طرح حرکتیں کرتا ہے، وہ بندروں کی ہی طرح کھاتا پیتا اور اچھلتا کودتا ہے۔

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بچے کی کمر پر نکلے ہوئے بال ختم ہوجائیں گے البتہ اگر ابھی انہیں کاٹا گیا تو صحت کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version