Advertisement

کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاورانعام پاؤ

وائرس

  چین کے صوبے ووہان سےپھیلنےوالا مہلک وائرس کرونا دنیا کے تقریباً 61 ممالک کومتاثرکرچکاہے ۔  کروناوائرس کےحوالےسےاقدامات کےساتھ ساتھ شہریوں کوٹیسٹ کروانے پربھی زوردیا جارہا ہے  ۔  وہیں چین کی ایک صوبائی حکومت نےکروناٹیسٹ کروانےپرانعام کااعلان بھی کیاہے۔

چین کےصوبے ہوبےکےایک شہرنےایسےشہریوں کو 10 ہزاریوآن (2 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دینےکااعلان کیاہےجونئےنوول کرونا وائرس کی کسی علامت کی رپورٹ کریں اوربعدمیں ان کا ٹیسٹ مثبت ہوجائے۔

اس کےشہرچیانجیانگ کےکروناوائرس ایپیڈیمک پریوینٹیشن اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹرزنے 27 فروری کویہ اعلان  کیااوروہاں کےرہائشی یہ انعام 2 مارچ تک حاصل کرسکتےہیں۔

اگر حکام کومکمل یقین نہیں ہوگاکہ کسی فردکی بیان کردہ علامات اس وائرس کاحصہ نہیں، تو پھر ان کو ایک ہزاریوآن (22 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) دیکرگھرجانےکی اجازت دی جائے گی۔

تاہم،اگراس فرد میں وائرس کی موجودگی کا شبہ ہوتووہ 2 ہزار یوآن (44 ہزار پاکستانی روپےسےزائد) جیت سکے گا تاہم ٹیسٹ مثبت ہونےپر 10 ہزار یوآن کا انعام ملےگا۔

Advertisement

خیال رہےکہ ہوبےوہ صوبہ ہےجس کےصدر مقام ووہان سےیہ نیا کرونا وائرس (کووڈ 19) پھیلنا شروع ہوا تھا اور سب سے زیادہ اموات بھی اسی صوبے میں ہوئی ہیں۔

ضلع ہان یانگ، ووہان اور ہوان گیوانگ میں بھی ایسے افراد کو 500 یوآن دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو خود آگے آکر ٹیسٹ کروائیں گے۔

اس کےعلاوہ وسطی چین میں بھی متعددمقامات میں اس وائرس کوکنٹرول کرنےکےلیےمتعدداقدامات کیے جارہےہیں۔

 واضح رہےکہ چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  28 سوسےتجاوزکرگئی ہیں ۔

رپورٹس کےمطابق چین میں اب تک متاثرہ افراد میں سے 39 ہزار 301 افراد صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ 37 ہزار 121 افراد زیرعلاج ہیں اور 7 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version