Advertisement

کوروناوائرس کاخوف،شوہر نےبیوی کوباتھ روم میں بند کردیا

کورونا وائرس

اٹلی کی ریاست لیتھونیا میں کورونا وائرس کے خوف کے سبب شوہرنےاپنی بیوی کوباتھ روم میں بند کردیا۔

غیر ملکی خبررساں  ادارےکےمطابق اٹلی سے آنےوالی ایک چینی خاتون کواس کےشوہرنے کوروناوائرس کے خوف کے پیش نظر باتھ روم میں بند کردیا۔

اس عجب صورتحال پربیوی نےفون کرکے پولیس کوبلایاجوخاتون کے اپارٹمنٹ میں پہنچی اورخاتون کوباہرنکالا۔

 پولیس کے مطابق اس نےڈاکٹروں کےساتھ فون پرمشاورت کرنےکےبعد اہلیہ کوباتھ روم میں بندکردیا تھا تاکہ انفیکشن سےبچایا جاسکے۔

خاتون کےشوہرکوپولیس نےحراست میں نہیں لیااورنہ ہی خاتون کی جانب سےشوہرکےخلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔

Advertisement

بعدازاں خاتون کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیےگئےجس کی رپورٹ منفی آئی اورشوہرنےسُکھ کاسانس لیا۔

واضح رہے کہ چین کےشہرووہان سےشروع  ہونے والا مہلک کورونا وائرس دنیا کے87 ملکوں میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 97 ہزار 873 ہو گئی، اب تک 54 ہزار 121 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version