Advertisement

منہ کا سوکھنا معمولی بات نہیں بلکہ یہ خطرناک بیماری کی علامت ہے، بیماری جانیئے

سردیوں کے موسم میں اکثر اوقات آپ کا گلہ یا منہ سوکھ جاتا ہے یا خشک ہوجاتا ہے جسے پانی کی کمی سمجھا جاتا ہے۔

لیکن اگر آپ کا منہ ہر وقت خشک رہتا ہے یا پھر سوکھ جاتا ہے تو یہ کوئی عام بات نہیں نلکہ ایک خطرناک بیماری کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

جی ہاں! امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن‘ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ علامات خون میں شو گر کی سطح غیر متوازن کی ہوسکتی ہیں۔

اس حوالے سے محققین نے بتایا ہے کہ جب خون میں گلوکوز کی سطح زیادہ ہوجائے تو گردوں کی صلاحیت میں کمی آجاتی ہے، ایسے میں گردے مائع کو جذب کرنے کے بجائے پیشاب کی زیادتی کی مدد سے جسم میں سے پانی کو خارج کرنے لگتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جا تا ہے اور منہ بار بار خشک ہو نے لگتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایسی علامات کے ظاہر ہوتے ہی فوراً اپنا تفصیلی طبی معائنہ کروانا چاہیے، بڑھی ہوئی شوگر کی تشخیص ہونے کے نتیجے میں اسے کنٹرول کرنے کے لیے مناسب غذا کا استعمال، روزانہ کی بنیاد پر ورزش اور معالج کی جانب سے تجویز کی گئی ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔

Advertisement

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طبی معائنے میں ذیابطیس کی علامات ظاہر نہ ہوں تو ایسی صورت میں بار بار منہ سوکھنے کی شکایت سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Next Article
Exit mobile version