Advertisement

ایک روپے کا نوٹ 15 لاکھ روپے کا

بھارت میں 1 روپے کے پرانے نوٹ کو 15 لاکھ پاکستانی روپے میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بھارت میں ایک روپے کا پرانا نوٹ آپ کو 7 لاکھ روپے دلواسکتا ہے کیونکہ حال ہی میں بھارت میں 1935 کے ایک روپے کے نوٹ کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس نیلامی میں نوٹ کے مالک کی جانب سے 7 لاکھ روپے ڈٰیمانڈ رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی سی کیتلی 8 کروڑ میں فروخت

Advertisement

اگر آپ کے پاس بھی کوئی ایسا نوٹ یا سکہ موجود ہے تو آپ بھی اسے آن لائن نیلامی میں پیش کرکے لاکھوں روپے کماسکتے ہیں کیونکہ اینٹک چیزیں رکھنے والے شوقین افراد کو اکثر ایسی ہی چیزوں کی تلاش رہتی ہے۔

اکثر ای کامرس کی ویب سائٹس نادر نوٹوں اور سکوں کو آن لائن نیلامی کا آپشن دیتی ہیں جس کے باعث خریدار اور بیچنے والے دونوں ہی کے مقاصد پورے ہوتے ہیں لیکن یاد رکھیں ان ویب سائٹس میں کبھی آپ دھوکا بھی کھاسکتے ہیں۔

اس لیے دھوکے سے بچنے کے لیے پہلے آپ چیز کی اچھی طرح سے جانچ کرلیں، اس کے بعد ہی اسے خریدیں لیکن ضروری نہیں کہ ہمیشہ آپ کو دھوکا ہی ملے۔

یہاں ہم جس نوٹ کی بات کررہے ہیں وہ دہائیوں سال پرانا اور برٹس انڈیا میں شائع ہونے والا نوٹ ہے جبکہ اس نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آزادی سے قبل کا نوٹ ہے۔

اس نوٹ پر 1935 میں اس وقت کے گورنر جے ڈبلیو کیلی کے بھی دستخط موجود ہیں جبکہ اس نوٹ پر برطانوی راج کے بادشاہ جارج کنگ پنجم کی بھی تصویر موجود ہے۔

علاوہ ازیں اس نوٹ کے علاوہ بھی اور بھی کئی طرح کے نوٹ نیلامی میں پیش کیے گئے ہیں جس میں 1957 اور 1966 کے نوٹ بھی موجود ہیں جن کی  قیمت بھی ان کی ویلیوز سے کہی زیادہ رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version