Advertisement

چھوٹی سی کیتلی 8 کروڑ میں فروخت

 برطانیہ میں ہونے والی ایک  نیلامی میں چھوٹی سی ’کیتلی ‘ پانچ لاکھ  ڈالر یعنی 8 کروڑ 30 لاکھ  پاکستانی روپے میں فروخت  ہوئی ہے ۔

 ہواکچھ یوں کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈربی شائر، برطانیہ کہ ایک 51 سالہ شخص کو گھر کے گیراج میں صفائی کے دوران یہ چھوٹی سی ’کیتلی‘ملی جس پر مذکورہ شخص  نے آثار قدیمہ سے رابطہ کیا  ۔

مزکورہ شخص کے مطابق یہ کیتلی اس کے دادا کی تھی جودوسری جنگِ عظیم کےدوران مشرقِ بعیدکےمحاذ پر تعینات تھے اور وہیں سے یہ کیتلی لائے تھے۔

ماہرین  کے  مطابق  یہ کیتلی نہیں بلکہ ’’شراب دان‘‘ (ewen) ہے جو شاید اٹھارویں صدی عیسوی میں چینی بادشاہ کیانلونگ (Qianlong) کے استعمال میں رہا کرتا تھا۔ تقریباً اسی جیسے دو اور شراب دان بالترتیب چین اور تائیوان کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔ یعنی یہ ’کیتلی‘ ان صاحب کی توقعات سے بھی بڑھ کر نایاب ثابت ہوئی جسے انہوں نے ’’ہینسن آکشنرز‘‘ کی ویب سائٹ پر آن لائن نیلامی کےلیے رکھوا دیا۔

Advertisement

ہینسن آکشنرز کو امید تھی کہ یہ 50 ہزار ڈالر تک میں نیلام ہوجائے گا لیکن آن لائن بولی لگانے والے اسے زیادہ سے زیادہ قیمت پر خریدنے کی کوشش کرنے لگے۔

ایسے ہی ایک گاہک نے 24 ستمبر کی آن لائن نیلامی یہ ’کیتلی‘ تقریباً پانچ لاکھ ڈالر میں خرید لی… اور اس طرح گھر کے کاٹھ کباڑ میں پڑی ایک چھوٹی سی چیز نے اپنے مالک کو مالدار بنا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version