DART مشن کی 20 لاکھ میل کے فاصلے سے ستاروں کی دلفریب تصویر

زمین کے دفاع کے لیے خلاء میں بھیجے گئے ناسا کے پہلا اسپیس کرافٹ نے اپنی پہلی تصویر بھیجی ہے جس میں بہت سارے ستارے دیکھے جا سکتے ہیں
ناسا کےDART کو 24 نومبر کو اسپیس کرافٹ کو کیلیفورنیا کے وینڈینبرگ اسپیس فورس بیس سے اسپیس ایکس فیلکن پر خلاء میں بھیجا گیا تھا۔
مشن کو خلاء میں بھیجنے کا مقصد زمین سے 68 لاکھ میل کے فاصلے پر موجود سیارچے سے ٹکرا کر اس کا رخ بدلنا ہے۔
لانچ ہونے کے بعد اسپیس کرافٹ نے اپنی آنکھ کھولی اور پہلی تصویر زمین پر بھیجی جو آپریشنل اعتبار سے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ایک سال لمبے سفر میں اس اسپیس کرافٹ کو 15 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ستمبر 2022 میں ڈِمورفوس نامی چھوٹے سیارچے سے ٹکرا جانا ہے۔
یہ سیارچہ ڈِڈائمس نامی ایک بڑے سیارچے کے گرد گھومتا ہے۔
ناسا کے مطابق 7 دسمبر بروز منگل اسپیس کرافٹ نے اپنے DRACO ٹیلی اسکوپ کیمرا کا کوور کھولا اور اپنے اطراف کے ماحول کی پہلی تصویر بھیجی۔
یہ تصاویر تب لی گئیں ہیں جب مشن زمین سے 20 لاکھ میل دور ہے۔ یہ فاصلہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی حتمی منزل سے دُگنا ہے۔
اسپیس کرافٹ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پہلی تصویر درجنوں ستارے خلاء کے سیاہ پس منظر میں صاف دِکھائی دے رہے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News