Advertisement

سستا راشن لینے کے لیے شہری مرسڈیز گاڑی میں پہنچ گیا

مشرقی پنجاب میں شہری سستا راشن لینے کے لیے مرسڈیز گاڑی میں پہنچ گیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جو کہ مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپور سے سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص نیلے رنگ کی مرسڈیز گاڑی میں آتا ہے اور سبسڈائزڈ چاول، آٹا، دالیں اور دیگر اشیاء خرید کر اپنی گاڑی کی ڈگی میں رکھتا ہے اور روانہ ہو جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سبسڈائزڈ راشن ان شہریوں کے لیے مخصوص دکانوں پر مہیا کیا گیا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں بچوں کا پیٹ پالنے کی سکت بھی نہیں رکھتے۔

مشرقی پنجاب میں یہ سبسڈائزڈ اشیاء 2 روپے فی کلوگرام تک کی انتہائی کم قیمت میں غریبوں کے لیے دستیاب ہے اور ان راشن ڈپوز پر آٹا مفت میں دیا جا رہا ہے۔

 حکومتی ڈپو سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی کے مالک کے راشن خریدنے پر صارفین اس شخص کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version