Advertisement

کمسن بچے کی حاضر دماغی نے ماں کی جان بچالی؛ ویڈیو وائرل

کمسن بچے کی عقلمندی سے ماں کو اونچائی سے گرنے سے بچانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماں اور بیٹے کی دلچسپ ویڈیو کو بھارتی پولیس سروس کے افسر دیپانشو کابرا نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بلند سیڑھی پر کھڑے ہوکر گیراج کا دروازہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اچانک سیڑھی گرجاتی ہے۔

بچہ خاتون کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے جو ماں کو ہوا میں لکٹا دیکھ رہا تھا پھر اچانک دوڑا اور آہستہ آہستہ سیڑھی کو اٹھا کر دوبارہ ماں کے قریب کھڑا کیا، خاتون نے فوراً ہی سیڑھی میں اپنی ٹانگیں پھنسائی تاکہ گرنے سے بچ سکے۔

ویڈیو کو اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، 3 ہزار صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ متعدد افراد تبصروں میں بچے کی تعریف کررہے ہیں اور ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version